گوگل ہوم پیج سے 27 سال پرانا سرچ بٹن ختم کرنے کی تیاری، نئی جگہ کس فیچر کو ملے گی؟

گوگل ہوم پیج سے 27 سال پرانا سرچ بٹن ختم کرنے کی تیاری، نئی جگہ کس فیچر کو ملے گی؟
View on original source
زمرہ: سائنس ٹیکنالوجی
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
کمپنی کا مقصد صارفین کے لیے اپنے اے آئی موڈ اور جیمنائی کے فیچرز تک رسائی آسان بنانا ہے۔ نئے ڈیزائن میں گوگل ہوم پیج پر تین نئے بٹن شامل کیے جائیں گے۔ ان کے ذریعے صارفین نانو بنانا کی مدد سے تصاویر بنا سکیں گے، فائلز اپ لوڈ کر سکیں گے اور اے آئی کے ساتھ برین اسٹورمنگ کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ ایک سائیڈ بار بھی متعارف کرائی جائے گی جس کے ذریعے صارفین اپنی حالیہ اے آئی موڈ سرچز اور سوالات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ گوگل سرچ کے نائب صدر روبی اسٹین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نئے ہوم پیج کی جھلک شیئر کی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ نیا ڈیزائن دنیا بھر میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔ نئی تبدیلی کے باوجود گوگل کا بنیادی سرچ سسٹم برقرار رہے گا۔ صارفین سرچ باکس میں اپنا سوال لکھ کر انٹر کا بٹن دبائیں گے تو انہیں پہلے کی طرح نتائج مل سکیں گے۔ گوگل کا ایک اور مقبول بٹن 'آئی ایم فیلنگ لکی' بھی نئے ڈیزائن میں برقرار رکھا جائے گا، حالانکہ کمپنی پہلے اسے ختم کرنے پر غور کر رہی تھی۔ گوگل اپنے ہوم پیج میں شاذ و نادر ہی بڑی تبدیلیاں کرتا ہے، تاہم نئی اپ ڈیٹ سے واضح ہوتا ہے کہ کمپنی اپنے روایتی سرچ انجن کے ساتھ اے آئی فیچرز کو بھی نمایاں کرنا چاہتی ہے۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.