رہنما پیپلز پارٹی منور انجم کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

رہنما پیپلز پارٹی منور انجم کی  ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد
View on original source
زمرہ: سیاست
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2026ء) پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سندھ منور انجم نے ملک بھر کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی روشنی، امید، خوشیوں اور محبت کا تہوار ہے،دیوالی کا تہوار امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔ پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام مذاہب اور عقائد کے احترام پر یقین رکھتی ہے ،پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں برابر کی شہری ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ منور انجم نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق، مذہبی آزادی اور مساوی مواقع کے لیے جدوجہد کی ۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا۔ منور انجم نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کا اہم کردار ہے، دیوالی ہمیں نفرتوں کے خاتمے، محبت، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ دیوالی کا تہوار ہندو برادری کے لیے امن، خوشحالی اور خوشیوں کا پیغام لے کر آئے۔rmq

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.