علامہ اقبال کے افکار پر عمل سے ملک ترقی پر گامزن ہوسکتاہے،فرح ناز اکبر

علامہ اقبال کے افکار پر عمل سے ملک ترقی پر گامزن ہوسکتاہے،فرح ناز اکبر
View on original source
زمرہ: مکس
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2026ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدرو رکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری قومی ورثہ و ادب فرح ناز اکبرنے مفکر پاکستان ،شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہاہے کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور فلسفے کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری کی روح پھونکی اور ایک آزاد اسلامی ریاست کا تصور پیش کیا ،علامہ اقبال کاپیغام خودی،اتحاد اور عمل آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو چاہئیے کہ وہ علامہ اقبال کے کلام کامطالعہ کرے اور ان کے ازکار کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائے اور موجودہ ملکی حالات کاتقاضا ہے کہ ہم تمام فروعی اختلافات بھلا کر علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر یعنی ایک مضبوط ،خوشحال اور مستحکم پاکستان کی تعمیر کیلئے اپنا بھرپور کرداراداکریں۔ مسلم لیگی رہنما فرح ناز اکبر نے مزید کہاکہ حکیم الامت نے امت کو علم اور کردار کی قوت سے سراٹھا کر جینے کی تعلیم دی او رزندہ قومیں ہمیشہ اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتی ہیں، حکیم الامت علم اور اتحاد و یکجہتی کو امت کی اصل قوت قرار دیتے ہیں یہی تعلیمات قرآن اور صاحب قرآن حضور نبی کریم ﷺ کی ہیں، حکیم الامت کا فلسفہ خودی نوجوانوں کو اپنی صلاحیت اور ٹیلنٹ پہچاننے اور اس کو تعمیر ملت کیلئے بروئے کار لانے کانام ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقبال ؒ نے نوجوانوں کوسوال کرنے،اپنی محنت پر بھروسہ رکھنے اور مشکل حالات میں ہمت سے کام لینے کادرس دیا ۔فرح ناز اکبر نے کہاکہ قومی یکجہتی کااظہار اس وقت ہوتاہے جب ہم اختلاف کے باوجودایک دوسرے کا احترام کریں اور مشترکہ مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کریں اور ہمیں یہ عہد کرناچاہئیے کہ ہم علم کے دروازے زیادہ سے زیادہ بچوں کیلئے کھولیں گے اور اپنے قول وفعل سے معاشرے میں احترا م اور تعاون کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکیم الامت نے نوجوانوں کو شاہین سے مماثلت دی اور اقبال کا شاہین علم کی قوت سے بلندپروازی کے قابل ہوگا۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.