کنویں میں شیطانی طاقتوں کا سایہ یا کچھ اور؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی حقیقت جانیے

کنویں میں شیطانی طاقتوں کا سایہ یا کچھ اور؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی حقیقت جانیے
View on original source
زمرہ: سائنس ٹیکنالوجی
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
بھارت کی ریاست گجرات کے ضلع موربی کے ایک گاؤں میں واقع نئے تعمیر شدہ کنویں میں پانی کی غیر معمولی حرکت نے مقامی لوگوں کو حیران کر دیا۔واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر اس واقعے کے چرچے شروع ہو گئے۔ کچھ پوسٹس میں اس کی وجہ زلزلہ بتائی گئی تو کچھ صارفین نے اس واقعے کو کسی شیطانی یا مافوق الفطرت طاقت کا کام کہا۔یہ واقعہ موربی تعلقہ کے گاؤں ویرپارڈا میں کسان کے کھیت میں موجود کنویں میں پیش آیا، جو حال ہی میں تعمیر کیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق کنواں مکمل بھرنے کے بعد اس کے پانی میں اچانک غیر معمولی اتار چڑھاؤ اور لہریں پیدا ہونے لگیں۔ یہ صورتحال اتوار اور پیر تک برقرار رہی، منگل کو پانی معمول پر آگیا، تاہم بدھ کی شام دوبارہ اسی طرح کی حرکت دیکھنے میں آئی، جس کے بعد آس پاس کے دیہات سے بھی لوگ کنواں دیکھنے پہنچ گئے۔واقعے کے آغاز میں کئی مقامی افراد نے پانی کی غیر معمولی حرکت کو زلزلے یا مافوق الفطرت سرگرمی سے جوڑا تھا، تاہم ضلعی انتظامیہ نے سائنسی وضاحت پیش کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں اور صرف سرکاری معلومات پر اعتماد کریں۔موربی کے ڈپٹی کمشنر سواپنل کھرے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور بتایا کہ ضلعی جیولوجی ٹیم نے موقع کا معائنہ کیا ہے اور ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ پانی کی یہ حرکت پانی کے نیچے پھنس جانے والی ہوا (ایئر ٹریپ) کی وجہ سے ہو رہی ہے، اس کا زلزلے یا کسی خطرناک صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔جیولوجسٹ جگدیش ودھیر کے مطابق حالیہ شدید بارشوں کے باعث زیرِ زمین پانی کی سطح میں اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے یہ کیفیت پیدا ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کنواں سڑک کے کنارے واقع ہے، جہاں ہوا کی آمدورفت بھی زیادہ ہے، جس سے پانی میں اتار چڑھاؤ پیدا ہو سکتا ہے۔ان کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف سیسمولوجیکل ریسرچ سے بھی رابطہ کیا گیا، جس نے واضح کیا کہ علاقے میں نہ کوئی زلزلائی سرگرمی موجود ہے اور نہ ہی کوئی فعال فالٹ لائن۔حکام کے مطابق اب زیرِ زمین پانی کے ماہرین کی ایک ٹیم بھی کنویں کا تفصیلی معائنہ کرے گی اور اپنی حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.