جی ٹی اے 6 کی تاریخی لانچ؛ پلے اسٹیشن 5 صارفین کو بڑا مسئلہ درپیش

جی ٹی اے 6 کی تاریخی لانچ؛ پلے اسٹیشن 5 صارفین کو بڑا مسئلہ درپیش
View on original source
زمرہ: سائنس ٹیکنالوجی
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
تاریخ کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ لانچ قرار دیے جانے والے گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 (جی ٹی اے 6) کی اس کامیابی کے باوجود پلے اسٹیشن 5 (پی ایس 5) کے متعدد صارفین کو پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔ مختلف صارفین نے شکایت کی ہے کہ گیم بار بار کریش ہو جاتا ہے جس کے باعث وہ آگے نہیں بڑھ پاتے اور انہیں دوبارہ کنسول کے ڈیش بورڈ پر جانا پڑتا ہے۔ ریڈاِٹ، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سامنے آنے والی شکایات کے مطابق اس مسئلے کا ایرر کوڈ CE-108255-1 ہے۔ بعض صارفین کو یہ خرابی گیم کے ابتدائی حصے میں پیش آ رہی ہے جبکہ کچھ کو کئی گھنٹے کھیلنے کے بعد اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بعض صورتوں میں گیم ایک ہی مقام پر کریش ہوتا ہے جبکہ دیگر صارفین کو یہ مسئلہ اچانک پیش آتا ہے۔ ایک صارف نے بتایا کہ مشن 'پائپ ورک' کے دوران جب جیسن پلنجر استعمال کرنے والا ہوتا ہے تو گیم کریش ہو جاتا ہے جس کے باعث وہ مشن مکمل نہیں کر پا رہا۔ متاثرہ صارف کے مطابق اس نے راک اسٹار گیمز کے کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کیا جہاں سے اسے پلے اسٹیشن کی ہارڈویئر سپورٹ ٹیم سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کمپنی اس مسئلے کو پی ایس 5 کے ہارڈویئر سے متعلق سمجھ رہی ہے۔ البتہ، تاہم خرابی کی حتمی وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی۔ [رپورٹ: تیز خبر نیوز مانیٹرنگ ڈیسک]

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.