لمز یونیورسٹی میں ویٹر کی ملازمت کرنے والا نوجوان اعلیٰ تعلیم کے سفر پر گامزن، طلبہ کی مدد سے انصار علی کی زندگی بدل گئی

لمز یونیورسٹی میں ویٹر کی ملازمت کرنے والا نوجوان اعلیٰ تعلیم کے سفر پر گامزن، طلبہ کی مدد سے انصار علی کی زندگی بدل گئی
View on original source
زمرہ: سیا حت
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
لاہور(روشن پاکستان نیوز محنت، عزم اور تعلیم سے محبت کی ایک متاثر کن مثال سامنے آئی ہے، جہاں لمز یونیورسٹی کے ریسٹورنٹ میں ویٹر کے طور پر کام کرنے والے نوجوان انصار علی نے طلبہ کی مالی معاونت اور اپنی انتھک محنت سے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرلی۔ ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے انصار علی بچپن میں ذہین طالب علم تھے، تاہم نویں جماعت میں والد کے انتقال کے بعد گھریلو ذمہ داریوں کے باعث انہیں تعلیم ادھوری چھوڑ کر لاہور کی لمز یونیورسٹی کے ایک ریسٹورنٹ میں ملازمت اختیار کرنا پڑی۔ ان کی صلاحیتوں سے متاثر ہوکر یونیورسٹی کے چند طلبہ نے ان کی تعلیم اور گھریلو اخراجات کی ذمہ داری اٹھانے کا فیصلہ کیا اور ان کی والدہ کو بھی دوبارہ تعلیم شروع کرنے پر آمادہ کیا۔ طلبہ کی مالی معاونت اور حوصلہ افزائی سے انصار علی نے کئی سال کے تعلیمی وقفے کے بعد پرائیویٹ طور پر انٹرمیڈیٹ کا امتحان دیا اور 800 سے زائد نمبر حاصل کرکے اے گریڈ حاصل کیا۔ ان کی اس کامیابی کے نتیجے میں انہیں اسلام آباد کی معروف زیبسٹ (SZABIST) یونیورسٹی میں اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کی تعلیم کے لیے جزوی اسکالرشپ بھی مل گئی۔ انصار علی کی کہانی اس بات کی مثال ہے کہ معاشرے کے باصلاحیت اور مستحق نوجوانوں کو مواقع اور تعاون فراہم کیا جائے تو وہ مشکلات کو شکست دے کر کامیابی کی منزل حاصل کرسکتے ہیں۔ The post لمز یونیورسٹی میں ویٹر کی ملازمت کرنے والا نوجوان اعلیٰ تعلیم کے سفر پر گامزن، طلبہ کی مدد سے انصار علی کی زندگی بدل گئی appeared first on ROSHAN PAKISTAN NEWS.

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.