بہاولنگر میں دلخراش واقعہ: آوارہ کتے12سالہ طالبہ کو نوچ کر کھاتے رہے، تڑپ تڑپ کر موقع پر ہی جاں بحق

بہاولنگر میں دلخراش واقعہ: آوارہ کتے12سالہ طالبہ کو نوچ کر کھاتے رہے، تڑپ تڑپ کر موقع پر ہی جاں بحق
View on original source
زمرہ: سیاست
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
درجن سے زائد آوارہ کتوں نے بچی کو گھیر لیا اور بھنبھوڑ کر نوچ نوچ کر کھاتے رہے، طالبہ تڑپ تڑپ کر موقع پر ہی دم توڑ گئی پنجاب کے شہر بہاولنگر منڈی مدرسہ کے نواحی علاقے عاکوکا ہٹھاڑ، بستی یاسین کا میں دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں درجن سے زائد آوارہ کتوں نے 12 سالہ طالبہ کو گھیر کر نوچ ڈالا۔ طالبہ ریحانہ مدرسے میں پڑھنے جارہی تھی کہ کتوں نے حملہ کردیا، آوارہ کتوں کے حملے میں طالبہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ درجن سے زائد آوارہ کتوں نے معصوم بچی کو گھیر لیا اور بری طرح بھنبھوڑ کر نوچ نوچ کر کھاتے رہے، طالبہ تڑپ تڑپ کر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.