ایرانی ریال کی قدر میں معمولی بہتری پاکستانی اوپن مارکیٹ میں مزید کمی

ایرانی ریال کی قدر میں معمولی بہتری پاکستانی اوپن مارکیٹ میں مزید کمی
View on original source
زمرہ: مکس
شیئر کریں
آرکائیو
پسند کریں
کراچی (این این آئی) ایرانی کرنسی ریال کی قدر میں امریکی ڈالر، سعودی ریال، متحدہ عرب امارات کے درہم اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قیمت گزشتہ چند ماہ کے دوران نمایاں طور پر کم ہوئی ہے۔سینٹرل بینک آف ایران (سی بی آئی) کی جانب سے 19 نومبر 2026 کے لیے جاری کردہ سرکاری شرحِ تبادلہ کے مطابق مختلف کرنسیوں کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قدر میں اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر کی شرحِ تبادلہ 19 نومبر کو 19 لاکھ 36 ہزار 329 ایرانی ریال مقرر کی گئی، جبکہ 18 نومبر کو یہ شرح 19 لاکھ 32 ہزار 464 ریال تھی۔ اسی طرح سعودی ریال کی شرح 5 لاکھ 15 ہزار 324 ریال سے بڑھ کر 5 لاکھ 16 ہزار 354 ریال ہوگئی جبکہ متحدہ عرب امارات کے درہم کی شرح 5 لاکھ 26 ہزار 199 ریال سے بڑھ کر 5 لاکھ 27 ہزار 251 ریال ریکارڈ کی گئی۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں بھی ایرانی ریال کی سرکاری قدر میں معمولی اضافہ ہوا۔ ایرانی مرکزی بینک کے مطابق 100 پاکستانی روپے کی شرحِ تبادلہ 7 لاکھ 140 ایرانی ریال مقرر کی گئی، جو ایک روز قبل 6 لاکھ 98 ہزار 900 ریال تھی۔

(0)تبصرے

 

کوکیز کے بارے میں ایک نوٹ

نیوزہنٹ آپ کو سائن ان رکھنے اور آپ کی زبان اور ملک یاد رکھنے کے لیے ضروری کوکیز استعمال کرتا ہے، تاکہ سائٹ آپ کی توقع کے مطابق کام کرے۔ آپ کی اجازت سے، ہم یہ سمجھنے کے لیے تجزیاتی کوکیز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ نیوزہنٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

قبول کرنا صرف تجزیات کو متاثر کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں پرائیویسی پالیسی or شرائط و ضوابط.