عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری

عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
View on original source
Category: Blend
Share
Archive
Like
یہ سہولت خاص طور پر گھریلو ملازمین اور ان سے ملتے جلتے کام کرنے والے غیر عمانی شہریوں کے لیے ہے عمان نے غیر ملکی کارکنوں کے لیے خصوصی ورک پرمٹ سروس کو آن لائن کر دیا ہے۔ یہ سہولت خاص طور پر گھریلو ملازمین اور ان سے ملتے جلتے کام کرنے والے غیر عمانی شہریوں کے لیے ہے۔ عمان کی وزارتِ محنت کے مطابق اس سروس کے ذریعے ورک پرمٹ جاری کرنے کے ساتھ بعض موجودہ پرمٹس میں ترمیم اور متبادل کارکن کے لیے درخواست بھی دی جا سکتی ہے۔ درخواست آن لائن وزارتِ محنت کے پورٹل یا سند دفاتر کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔درخواست میں کارکن کی ملازمت، تعداد، پیشہ اور کام کی جگہ کی تفصیلات شامل کرنا ہوتی ہیں۔ بعض پیشوں کے لیے تنخواہ کا سرٹیفکیٹ، بینک اسٹیٹمنٹ، گھر یا زرعی زمین کی ملکیت جیسے اضافی کاغذات درکار ہو سکتے ہیں۔ سرکاری معلومات کے مطابق منظوری عموماً ایک دن سے زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے تک لے سکتی ہے۔ وزارت کے موجودہ پورٹل پر اس سروس کی بنیادی فیس 101 عمانی ریال درج ہے، تاہم اصل لاگت پیشے اور درخواست کی نوعیت کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.