پی ٹی آئی لانگ مارچ کا تین روزہ شیڈول جاری، پشاور سے چارسدہ روانگی 9 اکتوبر کو ہوگی

پی ٹی آئی لانگ مارچ کا تین روزہ شیڈول جاری، پشاور سے چارسدہ روانگی 9 اکتوبر کو ہوگی
View on original source
Category: Tourism
Share
Archive
Like
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر 2026ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لانگ مارچ کا تین روزہ شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق مارچ آج 9 اکتوبر کو پشاور سے چارسدہ روانہ ہوگا۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق لانگ مارچ کے شرکا آج پشاور سے چارسدہ پہنچیں گے، جہاں رات قیام کیا جائے گا۔ 10 اکتوبر کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ مردان پہنچے گا، جبکہ 11 اکتوبر کو قافلہ صوابی کے لیے روانہ ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ لانگ مارچ کے شرکا صوابی میں رات قیام کریں گے، جس کے بعد مارچ کے اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران مختلف شہروں میں مارچ کے قیام اور نقل و حرکت کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔ پارٹی قیادت کی جانب سے اگلے مرحلے کے حوالے سے حتمی فیصلہ صوابی میں قیام کے بعد متوقع ہے۔

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.