صوبے بننے چاہئیں مگر یہ وقت نئے صوبوں کی بات کا نہیں، کیپٹن(ر) صفدر

صوبے بننے چاہئیں مگر یہ وقت نئے صوبوں کی بات کا نہیں، کیپٹن(ر) صفدر
View on original source
Category: Politics
Share
Archive
Like
پاکستان مسلم ليگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نئے صوبوں کے قیام سے پہلے عوامی رائے لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں نئے صوبوں کا فیصلہ بھی ریفرنڈم کے ذریعے ہونا چاہیے۔ چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ صوبے بننے چاہئیں مگر یہ وقت نئے صوبوں کی بات کا نہیں، نئے صوبوں کا مخالف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ صوبہ دیرینہ مطالبہ ہے، کون سا ضلع کس صوبے کا حصہ بنے گا، اس کا فیصلہ بھی عوامی رائے سے کیا جائے، جبکہ صوبوں کی حدود کے تعین کے لیے قومی سطح پر کمیٹی یا جرگہ تشکیل دیا جائے۔ کیپٹن صفدر کے مطابق اس معاملے پر پارلیمنٹ سے پہلے قوم کی رائے معلوم اور سیاسی قیادت، علماء اور عوام کے درمیان مشاورت ضروری ہے۔

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.