حنا جاوید قتل پر قومی اسمبلی کمیٹی کو بریفنگ، اہم انکشافات

حنا جاوید قتل پر قومی اسمبلی کمیٹی کو بریفنگ، اہم انکشافات
View on original source
Category: Politics
Share
Archive
Like
پولیس حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو حنا جاوید قتل کیس پر بریفنگ دے دی۔ سی سی پی او نے بتایا کہ راولپنڈی میں گھر کے واش روم سے مردہ حالت میں ملنے والی حنا جاوید کے قتل کی نہ تو سی سی ٹی وی ہے اور نہ ہی کسی کو کچھ معلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاش کو دیکھ کر ہی واضح تھا کہ یہ خودکشی نہیں ہے، مقتولہ کے شوہر فیصل اصغر اور ملازم ذیشان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مقتولہ کے سسر کو گرفتار کرنے کے سوال پر سی سی پی او نے کہا کہ ان سے تفتیش جاری ہے۔ کمیٹی کی رکن شاہدہ رحمان نے کہا کہ ہمیں حنا کی فیملی نے بتایا کہ اتنا بڑا واقعہ ہو گیا، ملزمان بیٹھ کر ناشتہ کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حنا کی فیملی نے انہیں بتایا کہ ملزمان کو تحفظ دیا جارہا ہے، آپ کی باتوں سے الزامات کو تقویت مل رہی ہے۔ زہرہ ودود فاطمی نے کہا کہ خاتون کو اتنا مارا گیا کہ اس کے جسم میں سوراخ تھے۔ قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں مقتولہ حنا کی فیملی کو بُلالیا۔

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.