کراچی میں ڈاکوؤں نے شہری سے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے لوٹ لیے

کراچی میں ڈاکوؤں نے شہری سے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے لوٹ لیے
View on original source
Category: Politics
Share
Archive
Like
کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر پر کار اور موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے شہری سے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ پولیس کے مطابق کورنگی ڈیڑھ نمبر میں چاول کے تاجر کے ملازمین سے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے لوٹے گئے ہیں، ملازم گارڈ کے ہمراہ بینک سے رقم لے کر نکلا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے بینک سے ہی ملازمین کا تعاقب شروع کیا اور اس کے بعد واردات کی۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ 12 ملزمان کار اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جو واردات کے بعد فرار ہوگئے، ملزمان سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔ ادھر کورنگی نمبر 6 مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار پانچ ملزمان نے جنرل اسٹور کے قریب واردات کی، مسلح ملزمان تاجر سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.