اسحاق ڈار کی کویتی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، دوطرفہ امور پر گفتگو

اسحاق ڈار کی کویتی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، دوطرفہ امور پر گفتگو
View on original source
Category: Politics
Share
Archive
Like
پاکستان اور کویت کے وزرائے خارجہ نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.