ڈپٹی کمشنر مقبول حسین کا روڈ منصوبوں پر ہفتہ وار پراگرس میٹنگ اور نگرانی کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر مقبول حسین کا روڈ منصوبوں پر ہفتہ وار پراگرس میٹنگ اور نگرانی کا فیصلہ
View on original source
Category: Blend
Share
Archive
Like
۔ چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال مقبول حسین نے چارج سنبھالتے ہی ضلع میں جاری روڈ منصوبوں کی رفتار اور معیار کی نگرانی کے لیے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ جاری احکامات کے مطابق ہر منگل کو ضلع میں جاری روڈ منصوبوں کی پیش رفت، کام کے معیار اور دیگر متعلقہ امور کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا، جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کو جاری منصوبوں کی مسلسل فیلڈ مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، تاکہ ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر پایۂ تکمیل تک پہنچ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر مقبول حسین نے کہا کہ چترال کو ایک اہم ٹورازم ہب بنانے کے لیے معیاری روڈ انفراسٹرکچر بنیادی ضرورت ہے۔ بہتر سڑکوں سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ تجارت اور مقامی معیشت کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا ہوگا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو روڈ منصوبوں میں معیار اور رفتار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.