انڈین ویمنس ٹیم کا آج جاپان سے مقابلہ

انڈین ویمنس ٹیم کا آج جاپان سے مقابلہ
View on original source
Category: Sports
Share
Archive
Like
دوسرے میاچ میں ملائیشیا کو کراکری شکست سے حوصلے بلنداے ایچ ایف جونیئر ایشیا کپ موکی ( چین )۔7؍ستمبر ( ایجنسیز )ہندوستان کی جونیئر ویمنس ہاکی ٹیم نے اے ایچ ایف جونیئر ایشیا کپ 2026 میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی اور دوسرے ایلیٹ پول میچ میں ملائیشیا کو 11-1 سے کراکری شکست دی۔ دفاعی چیمپئن ہندوستان نے حریف ٹیم پر مکمل غلبہ برقرار رکھا۔ جنوبی کوریا کے خلاف پہلے میچ میں 4-1 سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہندوستان نے ملائیشیا کے خلاف اس سے بھی زیادہ شاندار کارکردگی پیش کی۔ اس جیت سے ہندوستان کو دو میچوں میں چھ پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں اور وہ ایلیٹ پول اسٹینڈنگ میں سرفہرست ہے۔ چین اور جاپان تین' تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی کوریا اور ملائیشیا بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں، جو اپنے ابتدائی دونوں میچ ہار چکے ہیں۔ منگل8 ستمبر کو اپنے تیسرے پول مرحلہ میں ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ جاپان سے ہوگا ۔

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.