افسران کی معطلیاں تقرر وتبادلے ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات سندھ امتیازاحمد جاگیرانی معطل

افسران کی معطلیاں تقرر وتبادلے ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات سندھ امتیازاحمد جاگیرانی معطل
View on original source
Category: Politics
Share
Archive
Like
( آزاد نہڑیو)افسران کی معطلیاں ، تقرر وتبادلے ، ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات سندھ پبلک سروس کمیشن امتیازاحمد جاگیرانی کو معطل کر دیا گیا ۔ امتیاز احمد جاگیرانی کو سندھ پبلک سروس کمیشن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیاہے، امتیاز احمد جاگیرانی پر ان کے بیٹے اور بیٹی کو چیٹبگ کے ذریعے کمیشن کے امتحان میں پاس کروانے کا الزام تھا۔ سیکریٹری بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورسز ریسرچ اینڈ ترقیات بورڈ کا اضافی چارج منور علی مٹھیانی کے سپردکر دیا گیا ، منور علی مٹھیانی سیکریٹری محکمہ برائے سماجی بہبود کے عہدے پر براجمان ہیں ۔ محمد انور زرداری ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ضلع سانگھڑ تعینات کر دیئے گئے ، ذوالفقار علی بیہن ڈائریکٹر کریکیولم اسیسمینٹ ریسرچ اسکول تعلیم جامشورو تعینات کر دیئے گئے ۔ سید کاشف جمیل سیکشن افسر ایکسائیز ٹیکسیشن و نارکو ٹیکس سندھ تعینات کر دیئے گئے ، سیکشن افسر ایکسائیز ٹیکسیشن و نارکو ٹیکس صلاح الدین عباسی عہدے سے فارغ کر دیئے گئے ۔ صلاح الدین عباسی کو محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، تقرر تبادلوں و معطلی کے الگ الگ سے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں :​ پاک بحریہ نے ہر آزمائش اور چیلنج میں ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا:محسن نقوی

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.