پنجاب یونیورسٹی علمی و تحقیقی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے. پروفیسر ڈاکٹر محمد علی

پنجاب یونیورسٹی علمی و تحقیقی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے. پروفیسر ڈاکٹر محمد علی
View on original source
Category: SciTech
Share
Archive
Like
لاہور(اردوپوا ئنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 ستمبر ۔2026 ) وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی تاریخی طور پر تعلیم و تحقیق، علمی سرگرمیوں اور پیشہ ورانہ ترقی کا ایک اہم مرکز رہی ہے وہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی، یونیورسٹی آف پونچھ اور سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کی طرف سے فیکلٹی آف بیہیوریل اینڈ سوشل سائنسز ،پنجاب یونیورسٹی کی ڈین مقرر ہونے پر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر سرکاری و نجی شعبے کی جامعات کے موجودہ اور سابق وائس چانسلرز، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، سینئر اساتذہ، ممتاز ماہرین تعلیم اور دیگر شخصیات موجود تھیں. اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر کو فیکلٹی آف بیہیوریل اینڈ سوشل سائنسز کی ڈین مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور پاکستان میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے فروغ میں پنجاب یونیورسٹی کے کردار کو اجاگر کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی سے تعلیم و تربیت حاصل کرنے والے بڑی تعداد میں سکالرز اور ماہرین ملک بھر کی جامعات اور مختلف اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اعلیٰ تعلیم، تحقیق، عوامی خدمت اور مختلف پیشہ ورانہ شعبوں میں قابلِ قدر کردار ادا کر رہے ہیں. انہوں نے تقریب میں سینئر ماہرین تعلیم اور جامعات کے رہنماو¿ں کی شرکت کو بھی سراہا اور کہا کہ اس نوعیت کی غیر رسمی ملاقاتیں تجربات کے تبادلے اور وسیع تر علمی برادری کے روابط مضبوط کرنے کے لیے اہم مواقع فراہم کرتی ہیں. پروفیسر ڈاکٹر محمدزکریا ذاکر نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امر کی اہمیت پر زور دیا کہ تعلیمی راہنماﺅں کو رسمی اجلاسوں اور ادارہ جاتی سرگرمیوں سے ہٹ کر باہمی رابطے کے لیے بھی مواقع میسر آنے چاہئیں. انہوں نے کہا کہ غیر رسمی اجتماعات کھلے دل کے ساتھ گفتگو، خیالات کے تبادلے، مشترکہ تجربات پر غور و فکر اور بامعنی علمی و پیشہ ورانہ روابط کے فروغ کے مواقع فراہم کرتے ہیں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے وائس چانسلرز، ڈینز، ماہرین تعلیم اور دیگر معزز مہمانوں کا تقریب میں شرکت کرنے اور اپنی تقرری پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا. انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم میں قیادت ایک اجتماعی ذمہ داری ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ فیکلٹی ممبران، محققین، طلبہ اور جامعات کی قیادت کے ساتھ مل کر فیکلٹی آف بیہیوریل اینڈ سوشل سائنسز کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کریں گی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جامعات صرف تدریس اور ڈگریاں جاری کرنے کے مراکز نہیں بلکہ فکری مشغولیت، تنقیدی سوچ، تحقیق، مکالمے اور علم کی تخلیق کے اہم مراکز بھی ہیں. انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور تعلیمی رہنماو¿ں کو ایک دوسرے سے سیکھنے اور مختلف جامعات کے درمیان مشترکہ علمی و تحقیقی اقدامات کو فروغ دینے کے مزید مواقع فراہم ہوں گے. تقریب نے مختلف جامعات کے ماہرین تعلیم وراہنماﺅں کو ایک غیر رسمی مگر فکری طور پر موثر ماحول میں اکٹھا ہونے، تجربات شیئر کرنے، خیالات کا تبادلہ کرنے اور پیشہ ورانہ و باہمی روابط کو مضبوط بنانے کا اہم موقع فراہم کیا یہ اجتماع نئے تعینات ہونے والے تعلیمی راہنماﺅں کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ ان ساتھیوں کی خدمات کو سراہنے اور خراجِ تحسین پیش کرنے کا بھی موقع تھا جنہوں نے اپنی متعلقہ جامعات میں خدمات انجام دینے کے بعد اپنی مدتِ عہدہ مکمل کی.

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.