غزہ کی معصوم وفا یوسف کا اسکول کا پہلا دن زندگی کا آخری دن بن گیا

غزہ کی معصوم وفا یوسف کا اسکول کا پہلا دن زندگی کا آخری دن بن گیا
View on original source
Category: Politics
Share
Archive
Like
غزہ سٹی ۔ 7 ستمبر (ایجنسیز) مستقبل کے سنہرے خواب آنکھوں میں سجائے غزہ کی وفا یوسف کا اسکول کا پہلا دن معصوم بچی کی زندگی کا آخری دن بن گیا۔ اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے نے 5 سالہ وفا یوسف کی جان لے لی، گاڑی میں موجود وفا کے والد بھی شہید ہو گئے۔ دیر البلح میں اسکول پر اسرائیلی گولہ باری سے 7 سالہ سعدی بھی شہید ہو گیا۔ 2023ء میں شروع کیے گئے اسرائیلی حملوں میں اب تک غزہ کے 21 ہزار سے زیادہ بچے شہید ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے آج جنوبی لبنان کے علاقہ کفررمان پر 2 فضائی حملے کیے۔ اسرائیلی فضائی حملوں میں 10 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.