کراچی میں 10 سے زائد ڈاکوؤں نے تاجر سے 2 کروڑ چھین لیے

کراچی میں 10 سے زائد ڈاکوؤں نے تاجر سے 2 کروڑ چھین لیے
View on original source
Category: Politics
Share
Archive
Like
کراچی کے علاقے کورنگی میں کار اور موٹر سائیکلوں پر سوار 10 سے زائد ڈاکوؤں نے تاجر سے 2 کروڑ روپے سے زائد چھین لیے اور فرار ہوگئے۔ جاتے ہوئے تاجر کے نجی گارڈ کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے، واردات کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے۔ کورنگی ڈیڑھ نمبر میں بڑا ہول سیل تاجر اپنے نجی گارڈ کے ہمراہ رقم جمع کرانے بینک جارہا تھا کہ ایک کار اور 2 موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان نے اسے روک لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں 10 سے زائد ڈاکو شامل تھے، جنہوں نے تاجر سے 2 کروڑ روپے سے زائد رقم چھین لی جبکہ سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوع سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد جمع کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو ایک سفید کار اور اس کے پیچھے دو موٹر سائیکلوں پر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ متاثرہ تاجر نے تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں کرایا جبکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.