ملک میں چینی کے وافر ذخائر موجود ، آئندہ کرشنگ سیزن تک ضرورت پوری ہوجائے گی

ملک میں چینی کے وافر ذخائر موجود ، آئندہ کرشنگ سیزن تک ضرورت پوری ہوجائے گی
View on original source
Category: Politics
Share
Archive
Like
ملک میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں، جس کے باعث آئندہ کرشنگ سیزن تک ضرورت پوری ہوجائے گی۔ منگل کے روز نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی سے متعلق رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں چینی کے موجودہ ذخائر اور آئندہ پیداوار کا جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پہلے برآمد، پھر درآمد، پاکستان میں چینی بحران کا پرانا چکر اجلاس میں ملک میں چینی کے وافر ذخائر کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ موجودہ ذخائر اور متوقع پیداوار آئندہ کرشنگ سیزن تک ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں۔ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے غذائی تحفظ، منڈی میں استحکام اور ضروری اشیائے خورونوش کی مناسب نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی، مؤثر رابطہ کاری اور بروقت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور میں چینی کا شدید بحران، سعد رفیق کا شوگر مافیا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ اجلاس میں وزیر خوراک، وزیر اطلاعات، معاون خصوصی برائے وزیراعظم طارق باجوہ، سیکریٹری خوراک، سیکریٹری تجارت اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا 'آفیشل گروپ' یا 'آفیشل چینل' جوائن کریں موسمیاتی آفات کا مقابلہ: 5 پاکستانی شہر کمزور شہروں میں شامل، بھارت کے احمدآباد سے قدرے بہتر علی رضا عابدی کے بعد میر رضا قتل کیس میں بھی ایپل ڈیوائسز کی ڈی کوڈنگ معمہ بن گئی نئے صوبوں کی بحث غیر سنجیدہ، معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تو مسلم لیگ ن اپنا مؤقف دے گی، رانا ثنا اللہ

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.