محمد حارث نے سی پی ایل میں گیانا ایمیزون واریئرز کو جوائن کرلیا

محمد حارث نے سی پی ایل میں گیانا ایمیزون واریئرز کو جوائن کرلیا
View on original source
Category: Sports
Share
Archive
Like
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2026 کی سرفہرست ٹیم گیانا ایمیزون واریئرز میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ محمد حارث اس سے قبل گلوبل سپر لیگ میں فرنچائز کی نمائندگی کرچکے ہیں اب وہ سی پی ایل کے بقیہ میچوں کے لیے گیانا ایمیزون سے کھیلیں گے، انہیں افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ رحمان اللہ گرباز بھارت کے خلاف 13 ستمبر سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے افغان قومی ٹیم کو جوائن کرنے کی غرض سے ٹورنامنٹ چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ گیانا ایمیزون نے محمد نبی کے متبادل کے طور پر بنگلا دیشی آل راؤنڈر مہدی حسن مراد کو بھی سائن کر لیا ہے جو افغانستان کے لیے قومی ڈیوٹی کی وجہ سے سی پی ایل چھوڑ رہے ہیں۔ ہمیں تھریڈز پر فالو کریں https://www.threads.com/@arynewstv محمد نبی گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کرتے ہوئے چھ اننگز میں چھ سے کم کی اکانومی ریٹ کے ساتھ 12 وکٹیں حاصل کیں۔ گرباز نے بھی بطور اوپنر ایمیزون کی نمائندگی کرتے ہوئے دو اننگز میں 93 رنز بنائے۔ افغان اوپنر نے جمیکا کنگز مین کے خلاف 35 گیندوں پر 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اس کے بعد پیٹریاٹس کے خلاف 25 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔ بنگلادیش کے مہدی حسن سی پی ایل میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں جنہیں اس سے قبل 2017 میں ترینباگو نائٹ رائیڈرز کے اسکواڈ میں بطور متبادل کھلاڑی منتخب کیا گیا تھا۔ تاہم بنگلہ دیشی آل راؤنڈر نے اس وقت سی پی ایل کا کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.