پنجاب میں 71 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

پنجاب میں 71 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
View on original source
Category: Politics
Share
Archive
Like
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس عبدالکریم نے 71 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی، ترقی پانے والوں میں لاہور کے7، راولپنڈی کے 19، فیصل آباد کے 11سب انسپکٹرز شامل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ اور ملتان کے8، 8 سرگودھا کے 6، شیخوپورہ کے 4 سب انسپکٹرز، گجرات کے 3، بہاولپور کے 2، ڈی جی خان کے 2 اور ساہیوال کا ایک سب انسپکٹر شامل ہے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی، دوسرے فیز میں پروموشن بورڈ کا اجلاس آئندہ چند دنوں میں منعقد ہوگا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر عہدے پر ترقی کیلئے 300 سے زائد مزید کیسز زیر غور آئیں گے۔

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.