انتظامی یونٹ یا صوبے کی تقسیم : پیپلزپارٹی کا 10 ستمبر سے وحدت سندھ سیمینارز منعقد کرنے کا اعلان

انتظامی یونٹ یا صوبے کی تقسیم : پیپلزپارٹی کا 10 ستمبر سے وحدت سندھ سیمینارز منعقد کرنے کا اعلان
View on original source
Category: Politics
Share
Archive
Like
سندھ کے عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ سندھ میں نیا صوبہ اور انتظامی یونٹس کسی صورت میں قبول نہیں، نثار کھوڑو پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ کی تقسیم کے خلاف 10 ستمبر سے اضلاع کی سطح پر مرحلہ وار سیمینارز کے انعقاد جبکہ 12 ستمبر کو ایم آر ڈی کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی جانب سے 12 ستمبر کو ایم آر ڈی کے شہدا کے دن کے پیش نظر شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے 12 ستمبر کو سندھ بھر میں ایم آر ڈی کے شہداء کا دن منانے کا اعلان کیا ہے۔ پی پی اعلامیے کے مطابق 12 ستمبر کو ایم آر ڈی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کے این شاہ میں جلسہ ہوگا اور سندھ بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق سندھ کی تقسیم کے خلاف پہلے مرحلے میں 10 ستمبر سے مرحلہ وار تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں وحدت سندھ سیمینارز منعقد کیے جائیں گے۔ یہ اعلان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے پیر کو اپنے ایک جاری بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کے پیپلز پارٹی 12 ستمبر کو سندھ بھر میں ایم آر ڈی کے شہداء کا دن منائے گی اور 12 ستمبر کو کے این شاہ دادو میں ایم آر ڈی کے شہدا کے لئے جلسہ ہوگا جس میں شہدا کو خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ مریم نواز کا سندھ، کے پی اور بلوچستان کےعوام کو دہشت گرد قرار دینا ملکی تقسیم کی سازش ہے، آفریدی دھرتی ماں صرف پاکستان، صوبوں کی اوقات محض انتظامی یونٹس سے زیادہ نہیں، خالد مقبول صدیقی نئے صوبوں کے معاملے پر جو بھی متفقہ فیصلہ ہوا وہ سب کو ماننا ہوگا، وزیر دفاع اعلامیے کے مطابق پیپلز پارٹی تمام ضلعی ہیدکوارٹرز میں قرآن خوانی و دعائیہ تقاریب کا انعقاد کرے گی۔ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں نئے صوبے اور انتظامی یونٹس کی باتوں کا ہر فورم پر بھرپور جواب دیا جائے گا اور پیپلز پارٹی سندھ کی تقسیم کے خلاف پہلے مرحلے میں 10 ستمبر سے مرحلہ وار تمام ڈویژن میں وحدت سندھ سیمنارز کا انعقاد کرے گی۔ انہوں نے کہا کے 10 ستمبر کو پی ایس ایف کے تحت وحدت سندھ سیمینار آرٹس کونسل کراچی میں ہوگا جبکہ 16 ستمبر کو وحدت سندھ سیمینار لاڑکانہ میں کیا جائے گا اور 17 ستمبر کو پی ایل ایف کراچی کے تحت وحدت سندھ سیمینار ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ 18 ستمبر کو وحدت سندھ سیمینار حیدرآباد میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کے شہید بینظیرآباد ، میرپورخاص اور سکھر ڈویزن میں بھی مختلف تاریخوں پر وحدت سندھ سیمینار ہونگے۔ نثار کھوڑو کے مطابق سندھ کے عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ سندھ میں نیا صوبہ اور انتظامی یونٹس کسی صورت میں قبول نہیں اور پیپلز پارٹی سندھ کی وحدت کا ہر فورم پر دفاع کرے گی۔ انہوں نے کہا کے ملک میں تمام مسائل کا حل جمہوریت کے تسلسل میں ہے۔ انتظامی یونٹ یا صوبے کی تقسیم : پیپلزپارٹی کا 10 ستمبر سے وحدت سندھ سیمینارز منعقد کرنے کا اعلان کراچی: ڈیفنس میں بہن بھائی پر تشدد کرنے والی بااثر خاتون کی ضمانت منظور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ سندھ کے محکمہ آبپاشی میں اربوں روپے کا میگا کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ، عمر رسیدہ ڈاکو سمیت 3 ہلاک، اسلحہ و مالِ مسروقہ برآمد 154 سال بعد سندھ اسمبلی میں "مسیحی خاندانی قوانین کا بل 2026ء" کا مسودہ جمع

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.