ویمنز ایشیا کپ: پاکستان کی نشرح سندھو کی تباہ کن بولنگ، اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان کی نشرح سندھو کی تباہ کن بولنگ، اہم اعزاز اپنے نام کر لیا
View on original source
Category: Sports
Share
Archive
Like
پاکستان کی کامیابی میں اسپنر نشرح سندھو نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے صرف 7 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان کی نشرح سندھو نے تباہ کن بولنگ کا کرتے ہوئے پاکستان کو ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔ دبئی میں ہونے والے ویمنز ٹی20 ایشیا کپ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستان کی کامیابی میں اسپنر نشرح سندھو نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے صرف 7 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ نشرح سندھو نے ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی بہترین بولر اور ویمنز ٹی20 ایشیا کپ کی تاریخ میں دوسری بہترین بولر کا اعزاز اپنے نام کر لیا، شاندار اسپیل پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس سے قبل 2022 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں پاکستان کی اُمیمہ سہیل نے 13 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ A slice of history for@nashra_sundhu06! 🎯The best bowling figures by a Pakistan 🇵🇰 bowler in T20Is, and the second-best by any bowler in ACC Women's T20#AsiaCuphistory 🌟#PAKvHK|#BackOurGirlspic.twitter.com/t8efV2gaKP واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.