ہند۔ آسٹریلیا دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں

ہند۔ آسٹریلیا دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں
View on original source
Category: Business
Share
Archive
Like
کینبرا۔ 7 ستمبر (آئی اے این ایس) ہندوستان اورآسٹریلیا نے پیرکے روز دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کیلئے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔یہ بات چیت آسٹریلیا میں ہندوستان کے ہائی کمشنر ناگیش سنگھ اور آسٹریلوی ایوانِ نمائندگان میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر اور صنعت و خودمختار صلاحیت کے شیڈو وزیر اینڈریو ہیسٹی کے درمیان ملاقات کے دوران ہوئی۔آسٹریلیا میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا،ہندوستان۔آسٹریلیا شراکت داری کو مضبوط بنانے اور مزید تعاون کے امکانات تلاش کرنے کے حوالے سے ایک اہم اور مفید تبادلہ خیال ہوا۔'اس سے قبل 25 اپریل کو ناگیش سنگھ نے آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم اسکاٹ موریسن سے ملاقات کی تھی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے مضبوط دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ہندوستانی مشن نے ایکس پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ہائی کمشنر ناگیش سنگھ نے سابق آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران موریسن نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی گرمجوش اور قریبی دوستی کو یاد کیا اور دونوں نے ہندوستان۔آسٹریلیا کی مضبوط شراکت داری اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جولائی میں آسٹریلیا کے 3 روزہ دورے کے دوران میلبورن میں سابق وزیر اعظم اسکاٹ موریسن سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت حاصل ہونے والی نمایاں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم مودی نے آسٹریلوی ہم منصب انتھونی البانیزکے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کیے، گورنر جنرل سیم موسٹن اور وکٹوریہ کی گورنر مارگریٹ گارڈنر سے ملاقات کی، آسٹریلیا۔ہندوستان سی ای او فورم میں شرکت کی اور میلبورن میں ہندوستانی برادری کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کی۔ وزیر اعظم مودی اور انتھونی البانیز نے تیسرے آسٹریلیا۔ہندوستان سالانہ سربراہ اجلاس میں شرکت کی، جس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ان شعبوں میں تجارت و سرمایہ کاری، اہم معدنیات، صاف توانائی، ٹیکنالوجی، دفاع و سلامتی، تعلیم، ہنرمندی، نقل و حرکت، سائنس و جدت، ثقافت، کھیل اور عوامی سطح کے روابط شامل ہیں۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور ایک آزاد، کھلے، جامع اور خوشحال ہند۔بحرالکاہل خطہ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.