کوئی حملہ آور ہوگا تو ڈیل یا ڈھیل نہیں ‘26نومبر سے زیادہ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا. طلال چوہدری

کوئی حملہ آور ہوگا تو ڈیل یا ڈھیل نہیں ‘26نومبر سے زیادہ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا. طلال چوہدری
View on original source
Category: Politics
Share
Archive
Like
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 ستمبر ۔2026 ) وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی درخواستیں تھیں کہ ایک شخص بیمار ہے علاج کیا جائے، ایک بندہ تندرست نکلا ہے تو اس پر اب کوئی خوش نہیں ہے، پی ٹی آئی سے پوچھنا چاہیے کہ توہین عدالت میں وزیر داخلہ کا نام کیوں نہیں ڈالا؟. نجی ٹی وی کے پروگرام میں عمران خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ہسپتال کیا اس کو منتقل کرتے جو صحت مند ہو، اڈیالا کے چار ہزار قیدی ہیں سب کی خوشی یہ ہے تو کیا ہسپتال منتقل کیا جائے؟پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ کوئی حملہ آور ہوگا تو ڈیل یا ڈھیل نہیں سخت آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، یلغار کریں گے تو 26 نومبر سے زیادہ سخت آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا.

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.