'تماشہ 5‘ میں ڈاکٹر زی اور اسرا کی لڑائی ہوگئی

'تماشہ 5‘ میں ڈاکٹر زی اور اسرا کی لڑائی ہوگئی
View on original source
Category: Entertainment
Share
Archive
Like
اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو 'تماشہ 5' میں ڈاکٹر زی اور اسرا کی لڑائی ہوگئی۔ رئیلٹی شو 'تماشہ سیزن 5' میں کئی بڑے نام حصہ لے رہے ہیں جن میں ببرک شاہ، لیلیٰ، سامعہ حجاب، ڈاکٹر زی، اسرا، رابعہ جاوید ودیگر شامل ہیں اور سب ہی مختلف وجوہات کی بنا کر لوگوں کی توجہ حاصل کررہے ہیں۔ شو میں چند روز قبل پانچویں امیدوار ثاقب سمیر تھے جو گھر سے باہر ہوئے ہیں اور وہ اس بار محفوظ رہنے کے لیے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کرسکے۔ تاہم گزشتہ قسط میں ڈاکٹر زی کی ایک بار پھر لڑائی ہوئی اور اس بار وہ اسرا سے جھڑپ کرتے دکھائی دیے۔ یہ پڑھیں: 'تماشہ 5' میں سامعہ حجاب کو جیل ہوگئی اسرا کچن میں کام کررہی تھیں جب ڈاکٹر زی کی بات پر انہوں نے جواب دیا اور دونوں کے درمیان گرما گرمی شروع ہوگئی۔ ڈاکٹر زی نے اسرا کو جعلی کرکٹر کہا تو اسرا بھی پیچھے نہیں رہیں اور جعلی ڈاکٹر اور نفسیاتی مریض کہہ دیا۔ اس دوران ببرک شاہ نے ڈاکٹر زی کو بتایا کہ وہ کچن سے باہر نہیں نکلیں اس کے بعد دیگر امیدواروں نے جھگڑا ختم کروانے کی کوشش کی۔

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.