شمالی کوریا کی بحریہ میں 5 ہزار ٹن وزنی دوسرا تباہ کن جہاز شامل

شمالی کوریا کی بحریہ میں 5 ہزار ٹن وزنی دوسرا تباہ کن جہاز شامل
View on original source
Category: Blend
Share
Archive
Like
سیول ۔ 7 ستمبر (ایجنسیز) شمالی کوریا نے 5 ہزارٹن کا دوسرا تباہ کن جہاز 'کانگ کون کلاس' بحری بیڑے میں شامل کر لیا، یہ جہاز شمالی کوریا کی جوہری جوابی کارروائی کے نظام کا حصہ بنے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جہاز کو شمالی کوریا کی ونسن پورٹ پر بحریہ کے سپرد کیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب کے مہمانِ خصوصی شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان تھے جو اپنی صاحبزادی کے ہمراہ تقریب میں شامل ہوئے۔ کم جونگ ان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نئے جنگی جہاز کی جزیرہ نما کوریا کے مشرقی سمندر میں تعیناتی مخالفین کیلئے واضح پیغام ہے۔ انہوں مزید کہا کہ شمالی کوریا کے بحری نیوکلیر ہتھیاروں میں پیش رفت ہو رہی ہے، یہ جہاز کانگ کون شمالی کوریا کی جوہری جوابی کارروائی کے نظام کا حصہ بنے گا۔ شمالی کوریا کے سربراہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اپنی سمندری خود مختاری اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کیلئے اہم سمندری علاقوں میں طاقت ور ترین اسٹریٹجک صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کرتے رہیں گے۔

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.