London: Terrifying Ram Raid at Bradford Jewellers as 4×4 Smashes Through Shop

London: Terrifying Ram Raid at Bradford Jewellers as 4×4 Smashes Through Shop
View on original source
Category: Politics
Share
Archive
Like
لندن، 8 ستمبر 2026 (پوٹھوار ڈاٹ کوم — محمد نصیر راجہ) — برطانیہ کے شہر براڈفورڈ میں دن دیہاڑے مسلح ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے جیولری کی دکان میں ڈکیتی کی کوشش کرتے ہوئے 4×4 گاڑی دکان کے شیشے کے فرنٹ میں دے ماری۔ واقعے کے دوران دکان میں موجود گاہکوں اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ یہ واقعہ ہفتہ 5 ستمبر کو تقریباً 1 بج کر 16 منٹ پر ڈک ورتھ لین، براڈفورڈ میں واقع پاکستان جیولرز میں پیش آیا۔ سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سرمئی رنگ کی پک اَپ گاڑی انتہائی تیزی سے ریورس کرتے ہوئے دکان کے سامنے موجود شیشے کے ڈسپلے سے جا ٹکراتی ہے۔ اچانک شیشے کے ٹوٹنے سے ملبہ دکان کے اندر موجود خوفزدہ گاہکوں پر گرتا ہے۔ ڈرائیور دوبارہ گاڑی کو دکان کی عمارت سے ٹکراتا ہے، جس سے دکان کا باقی ماندہ فرنٹ بھی شدید متاثر ہوتا ہے۔ واقعے کے وقت بعض گاہک شادی کی خریداری کے لیے زیورات دیکھ رہے تھے۔ حملہ آوروں کے داخل ہوتے ہی گاہک خوف کے مارے ایک دوسرے سے لپٹ گئے اور کاؤنٹرز کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق سات نقاب پوش افراد، جو سر سے پاؤں تک سیاہ لباس میں ملبوس تھے، دکان میں داخل ہوئے۔ ان کے پاس مبینہ طور پر تلواریں اور دیگر ہتھیار تھے، جبکہ وہ بڑے بیگز اٹھائے ہوئے تھے۔ ملزمان نے ملبے میں مبینہ طور پر سونا اور دیگر قیمتی سامان تلاش کرنے کی کوشش کی۔ دکان کے عملے نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا۔ ایک ملازم نے بیس بال بیٹ اٹھا کر حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی اور پھر تباہ شدہ کاؤنٹر عبور کرکے انہیں دکان سے باہر بھاگنے پر مجبور کیا۔ ملزمان کے فرار کے دوران اس نے ان کی گاڑی کی پچھلی لائٹس بھی بیٹ مار کر توڑ دیں۔ دکان کے مالک محمد علی، جو اپنے والد محمد الیاس کے ساتھ کاروبار چلاتے ہیں، نے واقعے پر غصے اور افسوس کا اظہار کیا۔ 20 سالہ محمد علی کے مطابق پوری واردات تقریباً 35 سیکنڈ تک جاری رہی۔ محمد علی نے بتایا کہ اس نے گاڑی کو دکان کے شیشے سے ٹکراتے دیکھا تو لوگوں کو بچانے کے لیے بیس بال بیٹ لے کر حملہ آوروں کا سامنا کیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کو انتہائی خوفناک قرار دیا اور کہا کہ انہیں اپنی زندگی کا خوف تھا، لیکن اندر موجود لوگوں کی حفاظت کے لیے وہ حملہ آوروں کے سامنے ڈٹ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ ویسٹ یارکشائر پولیس کے ترجمان کے مطابق 5 ستمبر کو تقریباً 1 بج کر 19 منٹ پر پولیس کو ڈک ورتھ لین، براڈفورڈ میں ایک جیولرز پر گاڑی کے ذریعے ڈکیتی کی کوشش کی اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.