سرکاری ہسپتالوں میں ایم آر آئی کی بھاری فیسیں غریبوں کی پہنچ سے باہر، فوری طورپر قیمتیں کم کی جائیں، غلام نبی مری

سرکاری ہسپتالوں میں ایم آر آئی کی بھاری فیسیں غریبوں کی پہنچ سے باہر، فوری طورپر قیمتیں کم کی جائیں، غلام نبی مری
View on original source
Category: Health
Share
Archive
Like
ستمبر 8, 2026 ستمبر 8, 2026 0 تبصرے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن غلام نبی مری نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے اور تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولیات عوام کو انتہائی کم نرخوں پر فراہم کی جانی چاہئیں، تاہم بدقسمتی سے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال سمیت بعض سرکاری ہسپتالوں میں مہنگے تشخیصی ٹیسٹ غریب اور کم آمدن والے مریضوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں ایم آر آئی کی فیس ہزاروں روپے مقرر ہونا تشویشناک ہے، کیونکہ کم آمدن والے افراد کے لیے اتنی بڑی رقم ادا کرنا آسان نہیں۔ صاحبِ حیثیت لوگ کسی حد تک مہنگے ٹیسٹوں کے اخراجات برداشت کر سکتے ہیں، لیکن غریب اور مزدور طبقہ پہلے ہی مہنگائی اور معاشی مشکلات کا شکار ہے، ایسے میں ہزاروں روپے کے تشخیصی ٹیسٹ ان کی استطاعت سے باہر ہو جاتے ہیں۔غلام نبی مری نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کا بنیادی مقصد عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے، بالخصوص ان لوگوں کو جو نجی ہسپتالوں اور مہنگے تشخیصی مراکز کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال سمیت صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایم آر آئی، سی ٹی اسکین اور دیگر ضروری تشخیصی ٹیسٹوں کے نرخوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور کم آمدن والے مریضوں کے لیے خصوصی رعایت یا مفت تشخیصی سہولیات کا مؤثر نظام وضع کیا جائے، تاکہ کوئی غریب مریض صرف مالی مشکلات کے باعث ضروری تشخیص اور علاج سے محروم نہ رہے۔

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.