آئی فون پر واٹس ایپ بدلنے والا ہے، صارفین کو اب کیا دکھائی دے گا؟

آئی فون پر واٹس ایپ بدلنے والا ہے، صارفین کو اب کیا دکھائی دے گا؟
View on original source
Category: SciTech
Share
Archive
Like
نیویارک(قدرت روزنامہ)اگر آپ آئی فون پر واٹس ایپ کی ویڈیوز دیکھتے ہیں تو جلد آپ کو پلیئر کی شکل بدلی ہوئی ملے گی ، کمپنی نے ویڈیو کنٹرولز کو ایپل کے جدید 'لیکوئڈ گلاس' ڈیزائن کے مطابق ڈھالنا شروع کر دیا ہے، جس سے انٹرفیس پہلے سے زیادہ شفاف اور جدید نظر آئے گا۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ 'ڈبلیو اے بیٹا انفو' کے مطابق نیا ویڈیو پلیئر فی الحال صرف محدود بیٹا صارفین کو دیا جا رہا ہے ، یہ فیچر آئی او ایس کے بیٹا ورژن 26.39.10.70 میں نظر آیا ہے، جو ایپل کے ٹیسٹ فلائٹ پروگرام کے ذریعے دستیاب ہے۔ ویڈیوپلیئر میں تبدیلیاں سب سے نمایاں تبدیلی پروگریس بار میں ہے، جو اب اسکرین کے اوپری حصے میں دکھائی دے گی۔ اس کے کنارے گول ہوں گے اور شفاف پس منظر اسے شیشے جیسا منفرد انداز دے گا۔ پروگریس بار کا رنگ آئی فون کی ڈسپلے سیٹنگز کے مطابق بدلے گا۔ لائٹ موڈ میں یہ سفید اور شفاف رہے گی، جبکہ ڈارک موڈ میں اس کا پس منظر گہرا ہو جائے گا۔ ویڈیو کے نچلے حصے میں موجود پلے، توقف اور دوسرے کنٹرولز کا ڈیزائن بھی بہتر کیا جا رہا ہے، تاکہ پورا انٹرفیس ایپل کے جدید انداز سے مطابقت رکھے۔ ہر بیٹا صارف کو فوراً نہیں ملے گا بیٹا ورژن استعمال کرنے والے سبھی لوگوں کو یہ سہولت ایک ساتھ نہیں ملے گی، کیونکہ کمپنی اسے مرحلہ وار جاری کر رہی ہے ، رپورٹ کے مطابق یہی ڈیزائن آئی پیڈ اور میک پر واٹس ایپ کے لیے بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔ واٹس ایپ نے تمام صارفین کے لیے اس فیچر کی کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی۔ کمپنی پہلے ہی چیٹ اسکرینز، نیویگیشن بارز اور پیغامات کے مینیو میں لیکوئڈ گلاس کے عناصر شامل کر رہی ہے، اور اب ویڈیو پلیئر بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ یہ واضح رہے کہ اس اپ ڈیٹ میں ویڈیو پلیئر کی ظاہری شکل اور کنٹرولز کا ڈیزائن بدلا جا رہا ہے۔ ویڈیو دیکھنے کے لیے کسی نئی سہولت کے اضافے کی اطلاع تاحال سامنے نہیں آئی۔

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.