پیپلز پارٹی نئے صوبوں پر نہ اکیلے فیصلہ کرسکتی ہے نہ مسترد کرسکتی ہے. طلال چوہدری

پیپلز پارٹی نئے صوبوں پر نہ اکیلے فیصلہ کرسکتی ہے نہ مسترد کرسکتی ہے. طلال چوہدری
View on original source
Category: Politics
Share
Archive
Like
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 ستمبر ۔2026 ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نئے صوبوں پر نہ اکیلے فیصلہ کرسکتی ہے نہ مسترد کرسکتی ہے، نجانے پیپلز پارٹی کو کیا خوف ہے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے زیادہ حکومت کا تسلسل کسی جماعت کو نہیں ملا، نئے صوبوں پر یہ کیوں نہیں کہتے کہ بات چیت ہونی چاہیے، جب نئے صوبے کی قرارداد آئی تو تب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف تھے. طلال چوہدری نے کہا کہ سندھ کے معاملے پر جو بیانیہ بنایا جا رہا ہے وہ ذات کی اجارہ داری کا معاملہ ہے یا عوامی خدمت؟ سندھ میں ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے جیسے نجانے ملک تقسیم ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نون لیگ اور وزیراعظم شہباز شریف کے وزیر داخلہ ہیں، وزیر داخلہ ایک ایک چیز میں وزیراعظم کو فالو کرتے ہیں، صوبوں کی بات کب سے ہورہی تھی اب محسن نقوی نے کی، انہوں نے اب نئے صوبے کی بات کردی تو ایک طوفان اٹھایا گیا طلال چوہدری نے کہا کہ وزیر داخلہ اچھی بات بھی کریں تو کچھ لوگ اس میں بھی برائی نکال لیتے ہیں، کچھ لوگوں کی توقعات شاید وزیر داخلہ سے پوری نہیں ہوتی تو یہ تنقید کرتے ہیں .

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.