مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ

مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ
View on original source
Category: Sports
Share
Archive
Like
پاکستانی باڈی بلڈر کو فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈلاسلام آباد ۔ 7؍ستمبر ( ایجنسیز )مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ میں پاکستانی باڈی بلڈر نے فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا۔حمزہ راجہ بین الاقوامی مقابلوں میں مجموعی ٹائٹل اور پرو کارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس کے زیر اہتمام سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہ مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 26 ممالک کے ایتھلیٹس نے شرکت کی تاہم واپڈا سے تعلق رکھنے والے حمزہ راجہ نے مینس فزیک کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتنے کے ساتھ چیمپئن شپ کا مجموعی ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔واپڈا ترجمان کے مطابق حمزہ راجہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی ایف بی بی پرو کارڈ بھی حاصل کر لیا۔ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ حمزہ راجہ بین الاقوامی مقابلوں میں مجموعی ٹائٹل اور پرو کارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.