موسمِ خزاں میں اپنی جلد کو ناراض مت کریں

موسمِ خزاں میں اپنی جلد کو ناراض مت کریں
View on original source
Category: Health
Share
Archive
Like
بدلتا ہوا موسم اپنے ساتھ نہ صرف ملبوسات اور کھانے پینے کی تبدیلی لے کر آتا ہے بلکہ ساتھ ہی مزاج اور طبیعت پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں، موسم کی تبدیلی ہر ایک کی طبیعت پر اثر انداز ہوتی ہے۔لیکن فضا میں نمی کا اثر سب سے پہلے اور سب سے زیادہ ہماری جلد کے ان حصوں پر پڑتا ہے' جو عمومی طور پر کھلے رہتے ہیں جیسے کہ ہمارے ہاتھوں، پیروں، گردن اور چہرے کی جلد لہٰذا موسم کے رنگ تبدیل ہونے یعنی موسمِ خزاں کی شروعات میں درج ذیل تبدیلیاں لانے کی کوشش کریں۔بوتل کو منہ نہ لگائیں : جی ہاں پانی پینے کیلئے بوتل کو براہِ راست منہ لگانے سے گریز کریں کیونکہ منہ لگا کر پانی پینے سے پانی ہونٹوں کے اطرافی حصوں پہ لازماً چھلک کر ان حصوں کو تر کر دیتا ہے اور انہیں فوراً پونچھ کر اگر صاف نہ کیا جائے تو یہ ہونٹوں کے ارد گرد کی جلد کو روکھا خشک اور بے جان بنا دیتے ہیں اس لئے پانی ہمیشہ بوتل سے گلاس میں نکال کر پیجئے تاکہ آپ کی جلد پریشانیوں سے بچ سکے۔ ٓرام دہ ملبوسات کا استعمال : اسٹائل اینڈ ٹرینڈ آپ لاکھ فالو کریں' مگر ایسے میٹریل کے ملبوسات ہر گز زیب تن نہ کریں جو پولیسٹرول، سیتھٹک، کاٹن سے تیار کیے گئے ہوں کیونکہ ایسے ملبوسات جلدی حسیت یا اسکن الرجی پیدا کر کے حساس جلد کو خارش و سوزش زدہ کا باعث بن سکتے ہیں۔سن اسکرین کو نظر انداز مت کریں : موسم چاہے گرمیوں کا ہو یا خزاں کا صبح یا دوپہر میں گھر سے باہر نکلنے سے قبل اپنی جلد کو (خاص طور پر جلد کے کھلے حصوں کا) عمدہ کوالٹی کے حامل سن اسکرین لوشن، کریم سے تحفظ فراہم کرنا مت بھولیں۔

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.