وٹامن B9 کی کمی، تھکاوٹ اور حافظے کی کمزوری کی بڑی وجہ

وٹامن B9 کی کمی، تھکاوٹ اور حافظے کی کمزوری کی بڑی وجہ
View on original source
Category: Health
Share
Archive
Like
طبی رپورٹ کے مطابق اکثر لوگ مسلسل جسمانی تھکن اور چیزیں بھول جانے کی عادت کو صرف کام کا دباؤ یا نیند کی کمی سمجھتے ہیں جبکہ اس کی اصل وجہ جسم میں ایک اہم وٹامن 'فولیٹ' / وٹامن بی 9 کی کمی ہو سکتی ہے۔ فولیٹ جسم میں خون کے سرخ خلیات بنانے کے لیے بےحد ضروری ہے۔ اس کی کمی سے خون کی کمی ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے جسم کے تمام اعضا تک آکسیجن کی فراہمی متاثر ہوتی ہے اور انسان ہر وقت تھکن محسوس کرتا ہے۔ فولیٹ دماغی اعصاب اور نیورو ٹرانسمیٹرز کو فعال رکھتا ہے۔ اس کی کمی سے یادداشت کی کمزوری، توجہ مرکوز کرنے میں دشواری اور مزاج میں برہمی یا سستی پیدا ہوتی ہے۔ پٹھوں میں کمزوری، سر چکرانا، رنگت کا پیلا پڑنا اور زبان میں سوجن یا چھالے ہونا بھی فولیٹ کی کمی کی نمایاں علامات ہیں۔ ماہرین کے مطابق سبز پتوں والی سبزیاں (پالک، بروکلی)، دالیں، مٹر، انڈے اور گری دار میوے فولیٹ کے بہترین قدرتی ذرائع ہیں جنہیں روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنا چاہیے۔

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.