بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو جیل میں سہولیات بارے رپورٹ طلب

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو جیل میں سہولیات بارے رپورٹ طلب
View on original source
Category: Politics
Share
Archive
Like
جسٹس عبہر گل خان نے نورین نیازی ،اور عظمی خان کو جیل میں بنیادی سہولیات دینے سے متعلق 12 اکتوبر کو رپورٹ طلب کرتے ہوئے قرار دیا کہ آپکو کپڑے بھی دیے، دوائیاں بھی دیں باہر جا کر آپ نے کہا کچھ نہیں دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز اور عظمی خان کی بیٹی سکینہ بی بی کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواستگزاروں کی جانب سے وکیل رانا مدثر عمر پیش ہوئے۔ جسٹس عبہر گل خان نے ریمارکس دیے کہ آپکو کپڑے بھی دیے، دوائیاں بھی دیں باہر جا کر آپ نے کہا کچھ نہیں دیا، وکیل نے کہا کہ یہ کہا تھا کہ عدالتی حکم پر دیے ہم نے نورین نیازی، عظمی کو دوائیاں، کپڑے سمیت دیگر بنیادی ضروریات فراہم کرنے کی متفرق درخواستیں کیں ہیں، نورین نیازی کو بھی کتابیں، ادویات سمیت بنیادی چیزیں دینے کا حکم دیا جائے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا چیزیں چاہیے لکھ کردیں۔ وکیل نے بتایا کہ 19 دن گزر گئے ہیں، دوائیاں کپڑے نہیں دیے گئے، عدالت نے ہدایت کی کہ آپکو جو چیزیں چاہیے وہ باقاعدہ لکھ کردیں، جس چیز کا آرڈر کریں گے وہی جیل سے اندر جائیں گی۔ وکیل نے بتایا کہ دوائیاں، کپڑے، کتابیں اور کھانے پینے کی اشیا دینے کا حکم دیا جائے، جسٹس عبہر گل خان نے ریمارکس دیے کہ کھانے پینے کی چیزوں اجازت نہیں دے سکتے، وکیل نے استدعا کی کہ گزارش ہے کہ مرکزی کیس جو نظر بندی سے متعلق وہ بھی سن لیں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ پہلے دوائیاں کپڑے تو پہنچا دیں پھر یہ بھی سن لیں گے، اگر آپ نے مرکزی درخواست پر دلائل دینے ہیں تو پھر متفرق درخواستیں رہنے دیں آپ سوچ لیں آپ نے کیا کرنا ہے ؟ دوران سماعت سرکاری وکیل نے علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ میں درخواست زیر التوا ہے، جس پر عدالت نے علیمہ خان کی نظری بندی کی درخواست نمٹا دی جبکہ عظمی خان ،نورین نیازی کو جیل میں سہولیات سے متعلق درخواستوں پر کارروائی 12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ عدالتی کارروائی کے بعد پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کوئی ایسا معاہدہ نہیں کریں گے، جو بے اصولی پر مبنی ہو سلمان اکرم راجہ ہم نے بار بار کہا ہے کہ عوام کا خون ہمارے لیے مقدم ہے سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ ہم کسی ایسے لائحہ عمل کا حصہ نہیں بنے گے، جس سے گناہوں کا لہو بہے، بے گناہوں کو بے گھر نہیں ہونے دینگے۔

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.