پولیس افسران کی ترقیاں، راولپنڈی سب پر بازی لے گیا

پولیس افسران کی ترقیاں، راولپنڈی سب پر بازی لے گیا
View on original source
Category: Politics
Share
Archive
Like
لاہور : پنجاب پولیس میں افسران کی میرٹ پر ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے، 71 سب انسپکٹرز انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے میں کامیاب ہوگئے۔ پنجاب پولیس میں میرٹ کی بنیاد پر افسران کی ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے، پروموشن بورڈ کے پہلے مرحلے میں 71 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والے افسران میں راولپنڈی کے 19، فیصل آباد کے 11، ملتان اور گوجرانوالہ کے 8،8، لاہور کے 7، سرگودھا کے 6، شیخوپورہ کے 4 اور گجرات کے 3 افسران شامل ہیں۔ اسی طرح بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان سے 2،2 افسران کو بھی سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ عوام کی بلاامتیاز اور بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور شہریوں کو بلاخوف و خطر تحفظ فراہم کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس افسران اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں ادا کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ پروموشن بورڈ کے دوسرے مرحلے کا اجلاس آئندہ چند روز میں متوقع ہے، جس میں 300 سے زائد مزید کیسز زیر غور آئیں گے۔ پنجاب پولیس کے 14 ڈی ایس پیز کے تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری

(0)Comments

 

A note on cookies

Newshunt uses essential cookies to keep you signed in and to remember your language and country, so the site works the way you expect. With your permission, we'd also like to use analytics cookies to understand how people use Newshunt and improve it over time.

Accepting only affects analytics. To learn more, view our Privacy Policy or Terms & Conditions.